لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، نشیبی علاقے زیر آب

27 July 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور سمیت پنجا ب اور ملک کے بیشترعلاقوں میںوقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور حبس کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے ۔لاہور میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور کینٹ ،صدر ، اقبال ٹاﺅن ، ماڈل ٹاﺅن ،جوہر ٹاﺅن ، فیصل ٹاﺅن ،گلبرگ میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے ۔ آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباداور راولپنڈی میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ، ڈسکہ ۔پشاور ، ہنگو اور سوات میں بھی مسلسل بارش ہو نے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور سڑکیں پانی سے بھری چکی ہیں ۔گوجرانوالہ میں مسلسل بارش سے گیپکو کے 100سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz