روزہ داروں کیلئے خوشخبری ، مون سون سسٹم ملک میں داخل ہوگیا

27 June 2016

لاہور/اسلام آباد(24 نیوز)گرمی اور حبس کے ستائے شہری موسلا دھار بارشوں کے لئے تیار ہو جائیں ، مون سون کا سسٹم ملک میں داخل ہو گیا، بارشوں کا آغاز آج سے ہوگا۔

مون سون کی بارشیں برسنے کو تیار ہیں ، شدید حبس کے بعد پانی سے بھرے کالے بادلوں کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کے مطابق آج سے پورے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز ہوگا۔

آج کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش ہو گی ، جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں تیز بارشیں ہوں گی ۔ کراچی ، حیدرآباد میں حبس اور شدید گرمی مون سون کے داخل ہونیکی علامت ہے۔

بلوچستان میں تیز بارشوں کے لیے الرٹ جاری کر چکے ہیں ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں کراچی ،حیدرآباد ، سکھر، میرپورخاص اور شہید بے نظیرآباد میں بارش ہو سکتی ہے ۔ خیبرپختونخوا میں ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان ، کشمیر ، فاٹا اور کوئٹہ میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Source. Channel 24

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz