محکمہ موسمیات نے آج پنجاب سمیت بیشتر مقامات پرتیز ہواﺅں کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کر دی

27 May 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا تاہم آج (شام/رات)فاٹا،ہزارہ، کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان، پشاور، سرگودھا،گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیرمیں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محمد فاروق کے مطابق سکھر، لاڑکانہ ، میرپورخاص،شہید بینظر آباد،سبی اور مکران ڈویژن میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔گرمی کی شدت باعث ان علاقوں میں تیز/گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم راولپنڈی،ملتان، ڈی جی خان،گوجرانولہ، سرگودھا ڈویژن میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: ڈی جی خان11،منگلا05، ملتان، چکوال03،منڈی بہاوٰالدین، ساہیوال،جہلم،نورپورتھل میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت : دادو49، سبی، جیکب آباد48، موہنجوداڑو47، لاڑکانہ، رحیم یار خان46جبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27، اسلام آباد 20، کراچی 29، پشاور 22، کوئٹہ 21، گلگت 13، چترال 14اور ہنزہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz