ماں کی غیر موجودگی میں باپ بچوں کا قانونی سرپرست، بچوں سے ملنے کیلئے عدالتی اجازت بھی ضروری نہیں: سپریم کورٹ

26 April 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ماں کی غیر موجودگی میں باپ بچوں کا قانونی سرپرست ہے، ہم کیس کو جذبات پر نہیں بلکہ قانونی پہلو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کیس کو جذبات پر نہیں بلکہ قانونی پہلو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، ماں کی غیر موجودگی میں باپ بچوں کا قانونی سرپرست ہوتا ہے اور نابالغ بچوں کی رائے پر ان کے سرپرستوں کا تعین نہیں کیا جا سکتا، والد کو اپنے بچوں سے ملنے کیلئے عدالت کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں۔
عدالت نے کہا کہ بچوں کی حوالگی کا فیصلہ والد کی مالی صورتحال دیکھ کر دیا جائے گا البتہ بچوں کے نانا کو ہدایت کی کہ ان کے والد ہر ہفتے بچوں سے ملیں گے اور 2 دن کیلئے اپنے ساتھ بھی لے جائیں گے۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz