یوم علی ؓ: سندھ حکومت نے کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی

25 June 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ داخلہ سندھ نے ٰیوم علی ؓکے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں تین روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے یوم علی پر صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کیلئے کراچی ، حید را ٓباد اور سکھر میں 26جون سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ، حید ر آباد اور سکھر میں 26سے 28 جون تک ڈبل سواری پر پابندی رہے گی جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz