لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

24 May 2016

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور اور فیصل آباد سمیت بالائی اور وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ فیصل آباد میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں تیز ہواﺅں اور بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا جس سے گرمی کی حالیہ لہر کا زرو کم ہو گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیاجبکہ اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شرقپور، چنیوٹ اور ملتان سمیت کئی شہروں میں بادل برس پڑے جس سے گرمی کا زور ٹوٹنے پر شہریوں کے چہرے کھل ا±ٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل چھانے اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب فیصل آباد میں آندھی اور بارش کے باعث ابن مریم کالونی میں گھر کی چھت گر گئی جس سے بچی جاں بحق اور باپ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹایااور لاشوں کو نکالا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz