آئندہ 48گھنٹوں کے دوران لاہور ، پنڈی اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

23 August 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، میرپورخاص ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، میرپورخاص ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: گلگت بلتستان: گوپس03، ہنزہ01، گلگت01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت، سبی43 ، دالبندین میں 42 ڈگری اور آج لاہور میں کم سے کم 26، کراچی 28، اسلام آباد اور پشاور میں 24،کوئٹہ 17، گلگت 16، چترال 15اور ہنزہ میں 14ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz