آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد اور بالائی پنجاب سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

23 May 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ بالائی خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہ کہ بالائی خیبر پختو نخوا،بالائی پنجاب،اسلام آباد، کوئٹہ، ژوب، نوابشاہ، سکھر ، لاڑکانہ، ڈی آئی خان، بنوں، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ملتان، ڈی جی خان، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارشیں ہونے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیرمیں بعض مقامات پرمزید بارش ہو سکتی ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz