پاکستان کا تجارتی مرکز کراچی دنیا کا آٹھواں سستا ترین شہر قرار

22 June 2016

کراچی (24 نیوز):مرسرنامی کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ دنیا کا مہنگا ترین شہر اور پاکستان کا تجارتی مرکز کراچی دنیا کا آٹھواں سستا ترین شہر ہے۔

دنیا بھر کی کمپنیوں کیلئے مرسر نامی کمپنی نے یہ سروے کیا ہے تاکہ کمپنیاں کسی شہر میں اپنے غیرملکی ملازمین کو دی جانے والی مراعات کا حساب کتاب کر سکیں۔ اس رپورٹ میں 209 شہر شامل ہیں جس میں 200 چیزوں کا خیال رکھا گيا۔ جن میں رہائش، ٹرانسپورٹ، کھانا، کپڑے، تفریح وغیرہ شامل ہیں۔

اس فہرست میں کراچی کا نمبر دنیا کے سستے ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ کا شہر کیپ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جوہانسبرگ کا پانچواں نمبر ہے۔رواں سال سب سے سستا شہر نمیبیا کا وینٹہوک قرار پایا ہے۔ بھارت کا غریب پرور کہلانے والا شہر کولکتہ مزید سستا ہوا ہے اور رواں سال وہ 16ویں نمبر پر ہے۔ کانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے 133 شہروں کی فہرست میں سب سے سستے 10 شہروں میں سے 5 انڈیا اور پاکستان کے تھے۔

دو سال قبل ای آئی یو کی رپورٹ کے مطابق خورو نوش کے خرچ کے لحاظ سے کراچی دوسرے نمبر پر تھا جبکہ ممبئی پہلے نمبر پر۔ مہنگے ترین شہروں میں دس سرفہرست شہر ہانگ کانگ، لوانڈا ، زیورچ، سنگاپور، ٹوکیو،اور شنگھائی شامل ہیں۔ مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں لندن کا 17واں، دبئی کا 21واں،ممبئی کا 82واں اور اسلام آباد کا 180واں نمبر ہے۔

Source. Channel 24

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz