آج پھر بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم ، کشمیر اور اسلام آبادسمیت چند مقامات پر بارش کی توقع ہے: محکمہ موسمیات

21 July 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباداور کشمیر میں چندمقامات پر تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ تاہم سندھ اورمکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین45، سکھر 44، شہید بینظیرآباد، دادو، سبی اوررحیم یار خان 43 اور آج لاہور میں کم سے کم 30، اسلام آباد 26، کراچی اور پشاور 28، کوئٹہ 17، گلگت 15، چترال 20اور ہنزہ میں 12ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکا ن ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz