شب برات کل 22مئی کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

21 May 2016

اسلام آباد (آن لائن) شب برات کل 22مئی بروزاتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔ اس سلسلے میں ملک بھر کی تمام بڑی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب منعقد کی جائیںگی جس میں علماءکرام،خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔ اس سلسلے میں مساجد میں شب بیداری ہو گی اور فرزندان اسلام رات بھر نوافل، ذکر حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے۔ اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی، ملکی استحکام، امن وبھائی چارے، محبت و اخوت کے فروغ اور کشمیر وفلسطین کی آزادی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جائیںگی۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz