کراچی ميں آئندہ چند روز ميں شديد گرمی کا امکان۔

21 April 2016

خيبرپختونخوا،فاٹا،گلگت بلتستان،کشمير کے علاوہ پنجاب کے بعض علاقوں ميں آج اور کل بارش کا امکان ہے  جبکہ محکمہ موسميات نے رواں ہفتے کراچی ميں گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کيا ہے.

محکمہ موسميات کے مطابق مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،مردان،کوہاٹ،سرگودھا،راولپنڈی ڈويثرن،اسلام آباد کے علاوہ فيصل آباد، لاہور، گجرانوالہ ڈويثرن سميت کشمير، گلگت بلتستان اور فاٹا ميں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے

 کراچی ميں جمعے سے پير کے دوران گرمی کی شدت ميں مزيد اضافہ ہو سکتا ہے اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سينٹی گريڈ جانے کا امکان ہے- بدھ کو سب سے زيادہ گرمی دادو ميں 44 ڈگری سينٹی گريڈ ريکارڈ کی گئی

Source . Jang News

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz