بچوں کی سنی گئی ،سندھ کے تعلیمی اداروں میں 2ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

19 May 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ سیکرٹری تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 19مئی سے 25جولائی تک چھٹیاں ہو نگی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چھٹیوں کا فیصلہ وزیر تعلیم سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی آج ہی جاری کر دیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ کی سربراہی میں آج ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا اور صوبے میں گرمی کے جاری لہر کے باعث آج سے 2ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

1 Comment on "2-19-05-2016"


Sort by:   newest | oldest | most voted
Guest
Fayaz
1 year 6 months ago

WOW…. bachon k liye to ye waqai achi khabr hai…

wpDiscuz