لوئر دیر اور گردونواح میں زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

19 April 2016

دیر(مانیٹرنگ ڈیسک)لوئر دیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لوئر دیر اور گردونواح میں دوپہر ڈھائی بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے زلزلے کی شدت اور مقام کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz