پاکستانیوں کیلئے زبردست خبر، چھوٹا لیکن انتہائی کارآمد اور سستا ایئر کنڈیشنر جسے آپ یوپی ایس پر بھی استعمال کرسکتے ہیں

16 May 2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک گرمی، اس پر شدید لوڈ شیڈنگ، پاکستان جیسے توانائی کے شکار ملک میں گرمیوں کا موسم لوگوں کے لیے عذاب ثابت ہوتا ہے، لیکن اب گرمی کے ستائے پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ آسٹریلیا کی ایک کمپنی نے ایک چھوٹا مگر انتہائی کارآمد ایئرکنڈیشنر بنا دیا ہے جو صرف 320واٹ بجلی پر چلتا ہے،جسے آپ یو پی ایس پر بھی چلا سکتے ہیں۔کمپنی نے یہ ایئرکنڈیشنر 2007ءمیں پاکستان جیسے توانائی کی کمی کے شکار ممالک کے لیے ہی بنایا تھا اور دیگر کئی ممالک میں تب سے یہ فروخت بھی کر رہی تھی۔ اب کمپنی نے اسے پاکستان میں بھی متعارف کروادیا ہے۔

ویب ساٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق یہ ایئرکنڈیشنر300سے 320واٹ بجلی استعمال کرتا ہے جو عام ایئرکنڈیشنر سے 80فیصد کم ہے۔ سائز میں چھوٹا ہونے کے باعث اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانا بھی آسان ہے۔ آپ اسے اپنی مرضی کی جگہ پر رکھ کر استعمال کر سکتے ہیں۔اگر ہم اسے تمام رات چلائیں تو مہینے بعد اس کا بل صرف 1500روپے آئے گا۔ یہ اے سی آن بھی بہت جلدی ہو جاتا ہے اور اس کے کمپریسر کو گرم ہونے میں صرف 3منٹ لگتے ہیں۔یہ ساڑھے 4فٹ تک ہوا پھینکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ 2فٹ اونچا اور 1فٹ چوڑا ہے اور اس کا وزن 17کلوگرام ہے۔اسے بجلی کے ساتھ ساتھ یوپی ایس اور سولر پاورپر بھی چلایا جا سکتا ہے۔ مارکیٹ میں یہ ایئرکنڈیشنر صرف 29ہزار روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz