محکمہ موسمیات کی مون سون میں 10 سے20 فیصد زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی

13 June 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے مون سون(جولائی، اگست، ستمبر) کے دوران ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے اورپنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشیں برسیں گی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل (منگل) کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی جی خان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے شہروں مالم جبہ18، چراٹ10، پاراچنار06، سیدو شریف04، بالاکوٹ01، پنجاب کے شہروں جوہرآباد33، ڈی جی خان 17 ، چکوال10، سرگودھا06، کوٹ ادو، اسلام آباد، راولپنڈی02، منگلا01 اورکشمیر کے علاقوں گڑھی دوپٹہ03، جبکہ گلگت01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz