کراچی میں 12 اور 13جولائی کو موسلادھار بارش متوقع

11 July 2016

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں 12 اور 13 جولائی کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں اتوارکو مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث مختلف مقامات پر موٹر سائیکل سوار گرکر زخمی ہوگئے جب کہ محکمہ موسمیا تکی پیش گوئی کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ میں 12 اور13  جولائی تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلادھار بار ش کاامکان ہے۔

قائم مقام چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید نے بتایا کہ ہواکا کم تر دباو¿ بھارت کے صوبہ مدھیہ پردیش پر قائم ہے اور پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے ، اس سسٹم کے تحت کراچی سمیت زیریں سندھ کے مختلف علاقوں میں 12 اور 13جولائی تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz