آج پھر بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم ، مالاکنڈ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے : محکمہ موسمیات

10 October 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:کوٹ ادو 05 اور ڈی جی خان میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت42،شہید بینظیرآباد 41، لسبیلہ، پسنی، حیدرآباد 40جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 22، اسلام آباد 15، کراچی 23، پشاور 18، کوئٹہ 04، گلگت اور ہنزہ میں 07اور چترال میں 08ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz