معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کر گئے: پورا ملک غم میں ڈوب گیا

8 July 2016

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سماجی رہنما اور قومی ہیرو عبدالستار ایدھی کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی وفات کی خبر سن کر پورا ملک غم میں ڈوب گیا۔ ان کی وفات کا اعلان ان کے بیٹے فیصل ایدھی نے کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایدھی صاحب کافی عرصے سے علیل تھے۔ ان کو گزشتہ روز ہسپتال داخل کرایا گیا تھا ۔ان کو ڈاکٹروں نے چھ گھنٹے تک ونٹی لیٹر پر رکھا ۔ اس دوران ان کو مصنوعی طریقے سے سانس دیا جا تا رہا۔ چھ گھنٹوں بعد ان سے وینٹی لیٹر ہتا لیا گیا جس کے بعد ان کی وفات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہرمیمن مسجد میں ادا کی جائے گی اور ان کو ایدھی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz