آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا : محکمہ موسمیات

7 September 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔تاہم مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: دیر، رسالپور 15، مالم جبہ 09، بالاکوٹ 03، ایپٹ آباد 02 کشمیر: مظفرآباد 03،گڑھی دوپٹہ01۔گلگت بلتستان : گلگت02، بونجی 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی 42، سکھر،شہید بینظیر آباد، دادو 40 ڈگری جبکہ آج لاہور اور کراچی میں کم سے کم 26، اسلام آباد 23، پشاور 25، کوئٹہ اور گلگت 14، چترال 17اور ہنزہ میں 13ڈگری تک رہنے کا امکا ن ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz