آئی ایس آئی نے ایک اور بھارتی ایجنٹ پکڑ لیا، کس سیاسی جماعت کیلئے کام کرتا تھا؟

6 May 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں مزید ”را“ کے ایجنٹوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور گینگ وار کے گرفتار کارندے نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کا جنرل سیکرٹری محمد سعید بلوچ بھی ”را“ کا ایجنٹ ہے اور یہاں وہ عزیز بلوچ اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرتا تھا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ سال رینجرز کی جانب سے گرفتار ہونے والے گینگ وار کے کارندے دل مراد کی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی کا جنرل سیکرٹری ”را“ کا ایجنٹ ہے اور بی ایل اے کا سہولت کار بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دل مراد نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ بھارت گیا تھا تو وہاں مونیش نامی ایک شہری سے اس کی ملاقات ہوئی اور گجرات میں رہائش کیلئے رکا تھا۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانزک رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزم کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں اور ”را“ کے ساتھ شامل ہے جبکہ دوسرا ملزم ہے محمد سعید بلوچ کا تعلق لیاری گینگ وار اور پیپلز پارٹی سے تھا۔ محمد سعید پیپلز پارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت اور عزیر بلوچ سے ملاقات کرتے تھے جبکہ سوسائٹی سے بھتے کی مد میں حاصل ہونے والی ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو دی جاتی تھی ۔ اس کے علاوہ ملزم سعید بلوچ نے بہت سے دہشت گردوں کو فشریز میں بھرتی بھی کروایا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz