آج لاہور ، پشاور ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

05 October 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، بنوں،راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، میر پور خاص ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، مردان، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: ایبٹ آباد 63، بالاکوٹ 08، لوئیر دیر 07، سیدوشریف 04، مالم جبہ 03، کالام 02، پٹن 01۔پنجاب : مری 23، اسلام آباد (سیدپور 25، زیروپوائنٹ 06، بوکڑہ 03)، راولپنڈی (شمس آباد22، گولڑہ 10، چکلالہ 04)۔کشمیر: مظفرآباد 09، گڑھی دوپٹہ 02، راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی، تربت 42، شہیدبینظیرآباد41، دادو، روہڑی، پڈعیدن، سکھر، نورپورتھل40 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 26، اسلام آباد19، کراچی 27، پشاور 22، کوئٹہ اور گلگت 11، چترال 10اور ہنزہ میں 09ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz