مغربی ہوائیں بھی کچھ نہ کر سکیں ، کل سے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا : محکمہ موسمیات

5 May 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، ہزارہ،راولپنڈی، بہاولپور، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کیساتھ بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ مزید ہلکی بارش ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ کل (جمعہ) سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ بارش( خیبر پختونخواہ) پٹن29، پاراچنار، کالام25، دیر23، چترال18، میرکھانی15، دروش، لوہر دیر14، مالم جبہ13، سیدوشریف08، بنوں06، بالاکوٹ02، کاکول، پشاور01۔( بلوچستان) لسبیلا29، خصدار01۔ (سندھ)پڈعیدن 23، دادو18، شہید بینظیرآباد15، سکھر01۔ (گلگت بلتستان) گوپس 11،بگروٹ05، استور04، گلگت01۔ (پنجاب) سیالکوٹ04، بہاولپور03، گوجرانوالہ02، ڈی جی خان01۔ کشمیر: کوٹلی ، مظفر آباد 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت: پڈعیدن 45، تربت، میرپور خاص 42، دادو ، حیدر آباد، لسبیلا، اور میٹھی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22، اسلام آباد 18، کراچی 26، پشاور 20، کوئٹہ 11، گلگت 12جبکہ چترال اور ہنزہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz