اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان

2 August 2016

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں آج بھی بادل برسائیں گی۔آج ملک کے زیادہ تر علاقے گرمی اور حبس کی لپیٹ میں رہے تاہم فیصل آباد، ملتان، ہزارہ اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ کراچی ڈویژن میں بونداباندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن اور پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz