عید کی آمد :ملک بھر میں اے ٹی ایمز خراب یا آؤٹ آف کیش ، لنک ڈاؤن،تنخواہ دار طبقے کی خوشیاں ماند

2 July 2016

کراچی ،لاہور،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ،رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک )عید کی آمد آمد ہے اور ملک بھر کے اے ٹی ایمز یا تو خراب ہیں ،یا لنک ڈاﺅن ہونے کاشکا ر یا پھر مشینوں میں پیسے ہی نہیں ہیں جس کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کیلئے عید کی خوشیاں ماند پڑنے کا خطر ہ ہے۔کراچی ،لاہور،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ،ملتان ،رحیم یار خان،چنیوٹ سمیت ملک بھر کے بینکوں کے اے ٹی ایمزیا تو خراب ہو گئے ہیں یا ان کے لنک ڈاﺅنز ہیں یا پھر کیش ختم ہو چکا ہے.

سٹیٹ بینکوں کی جانب سے کئی بار تنبیہ کیئے جانے کے باوجود قومی و پرائیویٹ بینک صورتحال کو سنبھالنے میں ناکام رہے ۔جس کی وجہ سے عید کی تیاریاں دھری رہ گئیں،تنخوا ہ دار طبقہ اے ٹی ایمز کے باہر طویل قطاروں میں خوار ہوتا رہا،صرف کراچی میں سولہ لاکھ لوگ پنشنز ک حصول کیلئے قطاروں میں کھڑے ہوئے۔دوسری جانب سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام بینکس کھلے ہیں،شروع کی تاریخوں میں کروڑوں روپے کی تنخواہ اور پنشنز کی ادائیگی کیلئے سسٹم پر پریشر بڑھ جاتا ہے،ہماری ٹیمیں نیشنل بینک کے سسٹم پر پریشر کا جائزہ لے رہی ہیں۔

ترجمان سٹیٹ بینک عابد قمر کا کہنا تھا کہ تمام بینکس کھلے ہیں ،جائزہ لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جن اے ٹی ایمز میں پیسے نہ ہوئے یا خراب ہوئے انہیں جرمانہ کیا جائے گا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz