شادی کررہا ہوں, بنک نہیں لوٹ رہا جو چھپاﺅں گا:عمران خان

31 July 2016

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تیسری شادی کی نیت ہے کیونکہ شادی کی وجہ سے اصل خوشی آتی ہے اور وہ اس رشتے پر اعتماد کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا شادی کررہا ہوں کوئی بنک نہیں لوٹ رہا جو چھپاﺅں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ عمران خان نے پاکپتن کے مانیکا خاندان کی ایک خاتون سے تیسری شادی کرلی ہے تاہم عمران خان کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کی جاتی رہی ہے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو شادیاں کرچکے ہیں اور ان کی دونوں بیویوں سے علیحدگی ہوچکی ہے ۔ انہوں نے پہلی شادی برطانوی ارب پتی خاتون و معروف صحافی جمائمہ گولڈ سمتھ سے کی جس میں سے ان کے 2 بیٹے پیدا ہوئے جو اپنی ماں کے پاس برطانیہ میں ہی مقیم ہیں۔ عمران خان نے دوسری شادی اینکر پرسن ریحام خان سے کی جو صرف 10 مہینے ہی چل پائی۔

 Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz