حکومت نے اوگرا سفارشات مسترد کردیں ، پٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

31 May 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پٹرول اور ہائی آکٹین کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارشات کو جزوی طور پر مسترد کر تے ہوئے پٹرول اور ہائی آکٹین کی حالیہ قیمتوں کو برقرا ر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم کو سمری ارسال کی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 85پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمتوں میں 2روپے 18پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی جسے حکومت نے مستردکردیا ہے ۔ اس کے علاوہ سمری میں مٹی کا تیل بھی 3.97مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت نے مٹی کے تیل میں 1روپے 98پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 69 پیسے کی بجائے 3 روپے 34پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 47 پیسے کی بجائے 2روپے23 پیسےاضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اوگراکی جانب سے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری مٰیں اضافی جنرل سیلز ٹیکس کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz