آج دن کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، رات کو کراچی اور اسلام آباد میں مزید بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

30 June 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگاتاہم (شام/رات) کراچی، قلات، مکران، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیزہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، فاٹا،کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیزہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی، حیدر آباد، میرپورخاص، سکھر، کوئٹہ، مکران ڈویژن اور فاٹا میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش سندھ: اسلام کوٹ53، چھاچھرو37، کراچی(فیصل34، لانڈی28، صدر15، گلستان جوہر14، ائیرپورٹ13، گلشن حدید10، مسرور05 )، میر پورخاص27، شہید بنیظیر آباد18، حیدر آباد16، نگرپارکر11، بدین07، مٹھی، ٹھٹھہ05، خیبرپختو نخوا: پاراچنار31، بلوچستان: پنجگور07، کوئٹہ06، ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دادو44، تربت، سبی، نوکنڈی، کوہاٹ،چلاس،کوٹ ادو اور دالبندین میں43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz