پاک فوج سب سے زیادہ جنگی تجربات رکھتی ہے، آرمی چیف

29 September 2016

ایبت آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پا ک فوج دنیا میں سب سے زیادہ جنگی تجربات رکھتی ہے اور پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین جنگجو افواج میں ہوتا ہے جو بے خوفی سے خطرات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے فرنٹیر سینٹر میں جنگی مہارتوں سے متعلق کھیلوں کے مقابلے دیکھے ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کھیلوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے کردار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی ۔آرمی چیف نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین جنگجو افواج میں ہوتا ہے ۔پاکستان کی مسلح افواج جنگی مشکلات کا سامنا کر چکی ہے اور ہر خطرے سے نمٹنا جانتی ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz