سمندر میں نہانے پر پابندی ،دفعہ 144نافذ

29 June 2016

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )مون سون کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں حکام نے عوام کے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندر میں نہانے پر 30روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کے پیش نظر سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے ،اس لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔حکام کے مطابق عید الفطر پر عوام سمندر میں نہاتے ہیں جس کی وجہ سے اس دوران کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے مذکورہ ایام میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz