خبردار ہوشیار، محکمہ موسمیات نےاگلے 2روز کے دوران سندھ اور پنجاب سمیت بیشتر مقامات پرگرمی میں اضافے کی پیشن گوئی کر دی

29 April 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز( ہفتہ، اتوار) کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ ،سندھ ، بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اوراس دوران دن کے درجہ حرارت میں 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔

ترجمان محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔
رواں ہفتے کے دوران گندم کی کٹائی کے بیشتر میدانی علاقوں خصوصًا پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہے گا اورخشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گندم کی کٹائی کے بعض علاقوں میں تیز ہواﺅٰںاور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گندم کے کاشتکار جلد سے جلد فصل کی کٹائی مکمل کر لیں۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہاتاہم مری 03، چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:شہید بینظیر آباد، دادو 46، چھور، جیکب آباد اور رحیم یار خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرار ت 23 ، کراچی 26، پشاور 19، کوئٹہ 10، اسلام آباد 15جبکہ گلگت میں 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz