مہنگائی سے ستائے کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، سستی ”رمضان نائٹ مارکیٹ“ کا آغاز ہو گیا

25 June 2016

کراچی پاکستان میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا طوفان بھی آ جاتا ہے اور عیدالفطر کے قریب آنے پر یہ طوفان بھی شدت اختیار کر جاتا ہے۔

دنیا بھر کے ممالک کے برعکس اشیائے خورونوش کے علاوہ کپڑوں، جوتوں اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے لیکن اب کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے قریب ”رمضان نائٹ مارکیٹ“ کا آغاز کیا جا چکا ہے جہاں کپڑے، جوتے اور عیدالفطر سے متعلق تمام اشیاءمارکیٹ کی نسبت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ شہر قائد کے عوام کیلئے یہ سہولت ٹیلی نار کے تعاون سے پیش کی گئی ہے جس کا مقصد ایسے افراد کو بھی عیدالفطر کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے جو مہنگی اشیاءخریدنے سے قاصر ہیں۔

”رمضان نائٹ مارکیٹ“ کو آغاز سے ہی عوام کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور لوگ جوق در جوق خریداری کیلئے آ رہے ہیں۔ اس مارکیٹ میں مختلف لوگوں کی جانب سے مختلف سٹالز لگائے گئے ہیں جہاں، کپڑے، جوتے، مہندی، چوڑیاں اور اس طرح کی دیگر اشیاءکی وافر ورائٹی موجود ہے۔ ”رمضان نائٹ مارکیٹ“ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے جس طرح کا ردعمل ملا ہے وہ بہت حوصلہ افزاءہے اور اگر کوئی یہاں سٹال لگانا چاہتا ہے تو وہ 03330777798 کے ذریعے رابطہ کر کے تمام معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz