کراچی میں سور ج سوا نیزے پر ، دوپہرکو گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا :لوگ باہر نکلتے وقت اختیاطی تدابیر اختیار کریں : محکمہ موسمیات

23 April 2016

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج پھر کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  شہر میں آج بھی گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے اس لئے لوگ اختیاطی تدابیر اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں دوپہر 12سے 3بجے کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا اس لئے لوگ دوپہر کے اوقات میں باہر نکلتے وقت اختیاطی تدابیر اختیار کریں اور سر کو ڈھانپ کر نکلیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر موٹر سائیکل سوار بھی ہیلمٹ یا سر اور چہرے کو ڈھانپ کر ڈرائیونگ کریں اس کے علاوہ پانی اور مشروبات کے استعمال کو یقینی بنائیں. بیان میں کہا گیا ہے کہ دوپہر کے اوقات میں عمر رسیدہ افراد بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں اور بچوں کو بھی دھوپ سے بچائیں ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ درجہ حرارت 35سے 40ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 23سے 25 اپریل تک ہیٹ سٹروک کا امکان ظاہر کیا تھا اور گزشتہ روز شہر میں ہیٹ سٹروک کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ 7 سے زائد بے ہوش ہو گئے تھے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz