لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش نے جل تھل کر دیا ،اگلے ہفتے مون سون شروع ہو گا : محکمہ موسمیات

22 June 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )موسم کی تازہ ترین صورتِ حال کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،آج صبح سے فیصل آباد، شیخوپورہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، ناروال، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، گجرات اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔بارش کا یہ سلسلہ اگلے دو سے تین گھنٹوں میں ختم ہو جائے گا۔

 اگلے ہفتے سے مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہو جائیں گی۔ پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر علاقوں میں بارشیں ہو نگی ۔

ترجمان محمد فاروق کے مطابق آج دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم آج (شام/رات) راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران پشاور، کوہاٹ، بنوں، گوجرانولہ، لاہور ڈویڑن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو گی۔

ترجمان نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، بنوں، کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویڑن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: منڈی بہاولدین63، جھنگ55، نورپورتھل49، منگلا43، سیالکوٹ(ائیرپورٹ39، کینٹ09)، لیہ36، گوجرانوالہ28، جہلم23، جوہر آباد17، ٹوبہ ٹیک سنگھ10، راولپنڈی( چکلالہ09، شمس آباد05)، اسلام آباد(بوکرہ08، زیروپوئنٹ، گولڑہ05، سید پور02)، مری 08، لاہور(سٹی06، ائیرپورٹ01)، فیصل آباد05، گجرات 04، چکوال03، بھکر02، خیبرپختونخوا: کوہاٹ35، بالاکوٹ21، مالم جبہ 14، بنوں11، میرکھانی07، کالام06، ڈی آئی خان03، پاراچنار، دروش02، دیر، کاکول01، کشمیر: مظفر آباد14، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ06، راولاکوٹ04، گلگت بلتستان: ہنزہ02، گلگت، بگرٹ01 ملی میٹر۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی50 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جیکب آباد 49، تربت، رحیم یار خان، دادو48، سکھر47، روہڑی، لاڑکانہ،موہنجوداڑو، بہاولپور46 ڈگری سینٹی گریڈکیا گیا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz