پابندی کے باوجود شہر قائد میں پٹاخوں کی سرعام فروخت جاری، انتظامیہ خاموش تماشائی

21 May 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شب برات پر پٹاخوں کی فروخت پرپابندی عائد کیے جانے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پٹاخوں کی سرعام فروخت جاری ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نظر نہیں آرہا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شب برات گناہوں سے مغفرت اور اعمال نامے تبدیل ہونے کی رات ہے لیکن کچھ لوگ اللہ کی بجائے شیطان کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پٹاخے چلا کر عوام الناس کا چین و سکون خراب کرتے ہیں ۔ عوام کے سکون کے پیش نظر حکومت کی جانب سے اس مقدس رات کیلئے آتش بازی کے سامان کی فروخت پر پابندی تو عائد کردی گئی لیکن اس پر عملدرآمد نظر نہیں آرہا۔ کراچی کے مختلف علاقوں لانڈھی، کورنگی، شیرشاہ اور اورنگی ٹاو¿ن سمیت متعدد علاقوں میں پٹاخوں کی فروخت سرعام جاری ہے ۔

اورنگی ٹاو¿ن نمبر 10کے بازار میں سبزیوں اور پھلوں کے ٹھیلوں والوں نے شیطان کے چیلوں کی سہولت کیلئے سائیڈ بزنس کے طور پر پٹاخوں کی فروخت بھی شروع کررکھی ہے ۔ 10 نمبر کے بازار میں پٹاخوں کے 25 سے زائد سٹال لگے ہوئے ہیں جہاں 40 سے 130 روپے کے عوض پٹاخوں کے پیکٹ فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اپنے احکامات پر عملدر آمد مفقود نظر آتا ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz