آج بیشترعلاقوں میں موسم گرم ، لاہور ، پشاور اور اسلام آباد سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

21 September 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم لاہور،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش لاہور میں 28، پٹن 26اور دیر میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد46، سکھر،موہنجودڑو، دادو، سبی43 ڈگری سینٹی اور آج لاہور میںکم سے کم 24، اسلام آباد 23، کراچی 26، پشاور 25، کوئٹہ 16، چترال 14جبکہ گلگت اور ہنزہ میں 12ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz