گلیشیئر پگھلنے اور جھیلیں بھرنے سے پاکستان میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا

21 June 2016

اسلام آباد (24 نیوز): نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ رمضان المبارک میں پاکستان کو سیلاب اور دیگر ناگہانی آفات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق پاکستان کو موسم کی سختیوں جن میں بارشیں، سیلاب شامل ہیں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ دنیا بھر میں بدلتے موسمی تغیرات کا اثر پاکستان پر بھی ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں سال 20 فیصد اضافی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ گلیشیئر بھی تیزی سے پگھل رہے ہیں جس کے باعث جھیلوں کے پھٹنے اور سیلاب آنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

این ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو قدرتی آفات کی زد میں ہیں۔ میانمار،ہیٹی، فلپائن، بنگلہ دیش اوردیگر ممالک میں بھی موسم کی تباہ کاریوں کا خدشہ ہے۔ پاکستان کے لئے سیلاب سب سے بڑا خطرہ ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور منی سائیکلون بھی تباہی مچا سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ ہم قدرتی آفات سے لڑتو نہیں سکتے مگر ناگہانی آفات سے نمٹنے کی کوشش ضرور کر سکتے ہیں تاکہ جانی و مالی نقصان کم سے کم ہو۔ سیلاب کے خطرات سے آگاہی کے لئے میڈیا اہم کردار اداکرسکتا ہے۔

Source. Channel 24

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz