گرمی کی حالیہ لہر 2روز تک برقرار رہیگی ، اتوار کو پنجاب سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

20 May 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں 2 روز تک جبکہ کوئٹہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مزید 24 سے 36 گھنٹوں تک موجود رہیے گی۔

ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتوار (شام/رات) ملک کے بالائی علاقوں میں بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب،اسلام آباد، فاٹاگلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے حالیہ گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں، سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد ڈویژن)، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہےگاتاہم آج (شام/رات) کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، میرپور خاص، حیدرآباد، اور کوئٹہ ڈویژن میں تیز/گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت لاڑکانہ52، تربت، جیکب آباد، موہنجوداڑو 51، سکھر، بہاولنگر، رحیم یار خان، دادو50، روہڑی، پڈعیدن، بھکر، کوٹ ادو49، شہید بینظیر آباد، خانپور، ڈی جی خان، شورکوٹ، نور پور تھل 48، مٹھی، حیدر آباد، ڈی آئی خان، کوہاٹ، ملتان47جبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29، اسلام آباد 20، پشاور 25، کراچی 29، کوئٹہ ,گلگت اور چترال میں 14جبکہ ہنزہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz