آج بیشترعلاقوں میں موسم گرم، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا سمیت مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

18 August 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز نے اپنے بیان میں بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: قصور37، لیہ33، جوہرآباد30، مری18، بھکر16،اسلام آباد ( گولڑہ 15، سیدپور05، زیروپوائنٹ05، بوکرہ01)، لاہور (سٹی11، ائیرپورٹ03)، جہلم03، منگلا02، راولپنڈی (شمس آباد 02، چکلالہ01)، خیبرپختونخوا: چیراٹ31، پشاور (ائیرپورٹ11، سٹی06)، بنوں13، کوہاٹ، رسالپور11، لوئردیر، مالم جبہ06، دیر، بالاکوٹ05، کاکول، سیدوشریف04، چترال01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ26، راولاکوٹ18، کوٹلی07، مظفرآباد06، بلوچستان:بارکھان01، گلگت بلتستان: گوپس01ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت45، پڈعیدن41،سکھر، شہید بینظیر آباد، دادو، روہڑی، بہاولنگرمیں 40 جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 24، کراچی 26، اسلام آباد اور کوئٹہ 19، پشاوراور گلگت 21، چترال 15اور ہنزہ میں 18ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz