ایم کیو ایم ایک اور ضمنی انتخاب کی تیاری کرلے: مصطفیٰ کمال

18 April 2016

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی آج متحدہ قومی موومنٹ کی ایک اور وکٹ اڑانے جارہی ہے اور اس حوالے سے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی سہہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک اور ضمنی انتخاب کی تیاری کرلے کیونکہ آج ان کی ایک اور وکٹ گرانے جارہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان تین بجے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کے کراچی جلسے تک ایم کیو ایم کی کئی وکٹیں گریں گی۔

Source . Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz