اگلے 2سے 3روز کے دوران بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشیں ہونگی : محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

15 June 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگاتاہم (شام/رات)راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن ، فاٹا کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔اگلے ہفتے کے دوران بھی ملک میں دو اچھی پری مون سون بارشوںہونگی۔

اگلے 2سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق کا کہنا تھا کہ آج جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان ڈویژن) اور سندھ (حیدر آباد، کراچی، سکھر، میرپور خاص ڈویڑن) میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کل (جمعرات)راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کےساتھ ، اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی امید ہے ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان ڈویژن) اور سندھ (حیدر آباد، کراچی، سکھر، میرپور خاص ڈویژن) میں تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور(سٹی05،ائیرپورٹ02)ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: دالبندین، لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد، دادو، سبی، کوہاٹ 46، بھکر، جیکب آباد، تربت رحیم یار خان45اور آج لاہور میں کم سے کم 27، کراچی ، پشاوراور اسلام آباد میں 28، کوئٹہ 23، گلگت 17، چترال 19اور ہنزہ میں 13ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz