”قوم کو جشن آزادی مبارک“ شہری یوم آزادی کا آغاز ہوتے ہی سڑکوں پر نکل آئے: آتش بازی کا شاندار مظاہرہ، آسمان روشنیوں میں نہا گیا

14 August 2016

لاہور، اسلام آباد، کراچی،کوئٹہ، پشاور(نیوز ڈیسک) ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب رات بارہ بجتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر لاکھوں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ لوگ ایک دوسرے کو آزادی کی مبارکباد دیتے رہے۔ اس موقع پر مختلف شہروں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں انتہائی پر وقار تقریب ہوئی جس میں اعلیٰ سکیورٹی حکام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پی اے ایف اکیڈی رسالپور میں بھی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر کیڈٹس نے پریڈ کی اور پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔رات کے بارہ بجتے ہی اس وقت ایسا محسوس ہورہا تھا کہ پورا ملک رنگ و نور میں ڈوب گیا ہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ریلی میں عمران خان اور دوسرے رہنماوں نے بارہ بجتے ہی پرچم کشائی کی۔ لال حویلی راولپنڈی میں شیخ رشید نے پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیاگیا۔ 

کراچی سے پشاور تک لوگوں نے کیک کاٹے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر کئی شہروں میں زبردست فائرنگ بھی کی گئی۔دوسری طرف پولیس بھی حرکت میں رہی اور سکیورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے۔ ون ویلرز کیخلاف بھر پور کارروائی کی گئی اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz