آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب اور کے پی سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہواﺅں کیساتھ بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

14 May 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر جبکہ ژوب، ملتان، ڈی آئی خان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، پشاور، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن ،فاٹا اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ: کوہاٹ27، چراٹ 18، پاراچنار13،لوئر دیر، سیدو شریف03 ، پنجاب: مری18،چکوال16 ، منگلہ 02 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ11،مظفر آباد 04 ، راولاکوٹ، کوٹلی02، گلگت بلتستان: بگروٹ03 ، بونجی ، گوپس01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی 48، دادو، سکھر، جیکب آباد، ڈی جی خان 47، موہنجوداڑو، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان، پڈعیدن 46 ڈگری سینٹی گریڈاور آج لاہور میں کم سے کم 25، اسلام آباد 21، کراچی 27، پشاور 21، کوئٹہ 16، گلگت 12، چترال 15 اور ہنزہ میں 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz