پاک سرزمین پارٹی نے ایک بار پر متحدہ کو جھٹکا دینے کی تیاری کر لی ،آج متحدہ کے اہم رہنما پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے

13 October 2016

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک سر زمین پارٹی نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو جھٹکا دینے کے لیے تیاری پکڑ لی ،آج متحدہ کے اہم رہنما پی سی پی میں شرکت کا اعلان کریں گے ۔ مصطفی کمال متحدہ کی مزید وکٹیں گرانے کے لیے تیار ہو گئے ہیں ایم کیو ایم کے اہم رہنماوں نے پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے تنظیمی ڈھانچے کے رہنما آج مصطفی کمال سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ مل کر ایک پریس کانفرنس میں پی ایس پی میں شمولیت کا بھی اعلان کریں گے ۔بتایا جا رہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی میں پہلے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی گئے ہیں تاہم اب تنظیمی ڈھانچے کے رہنما پی ایس پی میں شرکت کا اعلان کریںگے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz