آج پھر بیشتر علاقوں میں سور ج آگ برسائے گا: محکمہ موسمیات

13 May 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محمد فاروق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش کشمیر: گڑھی دوپٹہ26، خیبر پختونخواہ: کالام 14، پٹن11، پاراچنار10، دیر06، گلگت بلتستان: گوپس06، استور04، ہنزہ03، گلگت02، سکردو، بگروٹ01، پنجاب: مری02ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت46، شہید بینظیر آباد45، جیکب آباد، سکھر، مٹھی، رحیم یار خان44 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25، کراچی 28، پشاور23، کوئٹہ 15، اسلام آباد 21، گلگت 10، چترال 13اور ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت 09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz