علی حیدرتین سال بعد افغانستان سے بازیاب اور اس القاعدہ سے منسلک گروپ نے اغوا کیا

10 May 2016

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی تین سال بعد افغانستان سے بازیا ب کرالیا گیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا  کہ افغان سفیر نے ٹیلی فون کال پر علی کی بازیابی کا بتا یا ، الحمداللہ، علی کو افغانستان  میں ایک کامیاب  آپریشن کے ذریعے بازیاب کرالیا گیا۔

افغان سفیر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو القاعدہ سے منسلک ایک گروہ نے اغوا کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق افغان سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو القاعدہ سے منسلک ایک گروپ نے اغوا کیا تھا جسے افغان اور امریکی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرالیا ہے ۔ علی حیدر گیلانی کو افغان صوبے غزنی سے بازیاب کرایا گیا ہے جس کے بعد انہیں کابل لے جاکر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz