اس سال مون سون بارشیں ماضی کی نسبت زیادہ ہونگی : محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

09 June 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس سال مون سون بارشوں کی شدت پچھلے کئی سالوں کی نسبت کہیں زیادہ ہوگی اور مون سون کا دورانیہ 3 ماہ تک ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کے خدشات بھی موجود ہیں۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جون کے تیسرے ہفتے سے شروع ہونے والا مون سون ستمبر تک اختتام پذیر ہو گا جس کے باعث شدید بارشیں سیلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برسات کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں خوب بارشیں ہو گی ،دوسرے مرحلے میں کشمیر، خیبر پختونخوا، پنڈی ڈویژن ، گوجرانوالہ ڈویژن اور میانوالی ڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے مون سون کا سلسلہ بڑھتا ہوا سندھ تک پھیل جائے گا اور رواں سال تھر میں بھی جل تھل ہو گا۔
گلگت بلتستان میں جولائی میں شدید گرمی سے گلیشیئرز پگھلیں گے، شدید مون سون اور گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کی تباہ کاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق مون سون زیادہ شدید ہونے کی وجہ النینو کا اختتام پذیر ہونا بتایا جاتا ہے اور گرمی کی شدت بھی مون سون کی شدت میں اضافہ کرتی ہے۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz