ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے آج پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے : محکمہ موسمیات

8 May 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے 2 روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے لہذٰا کاشتکار حضرات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی کٹائی اور گہائی جاری رکھیں۔

امجد محمود نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی، سکھر، جیکب آباد، رحیم یار خان 45، روہڑی،نوکنڈی، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو،لاڑکانہ، دادو اور ڈی جی خان 44 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25، کراچی 27، اسلام آباد 19، پشاور 22، کوئٹہ 14، گلگت 10 اور چترال میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz