آج دن کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، رات کو پنجاب سمیت بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

3 August 2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ آج (شام/رات) مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد، ڈویژن)، سندھ، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد، ڈویژن)، سندھ، جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں اورگرج چمک کیساتھ بارش جبکہ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہبالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: دیر63، مالم جبہ37، پشاور (سٹی20، ائیرپورٹ04)، رسالپور17، کاکول، دروش10، میرکھانی06، کوہاٹ02، پنجاب: کامرہ35، میانوالی04، قصور03، مری02، کوٹ ادو01، فاٹا: پاراچنار09، گلگت بلتستان: بگروٹ06، بونجی04، بلوچستان: بارکھان03، کشمیر: راولاکوٹ01ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت44، سبی، دادو42، سکھر، لسبیلا، نوکنڈی، دالبندین، پڈعیدن، روہڑی41 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 26، اسلام آباد 22، کراچی 28،پشاور25، کوئٹہ 21، گلگت 19، چترال 20اور ہنزہ میں 16ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz