لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گہرے بادلوں سے موسم خوشگوار ، شہری بارش کے منتظر

1 July 2016

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گہرے بادلوں نے بسیرا کر لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوپہر ہوتے ہی لاہور شہر او دیگر علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں اور گہرے بادلوں نے موسم کو خوشگوار کر دیا ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔

آسمان پر گہرے سیا ہ بادل چھائے ہوئے ہیں او ر گر د آلود ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں بوندا باندی کی اطلاعات بھی ہیں ۔ ہوا اور گہرے بادلوں کے باعث موسم یکسر تبدیل ہو چکا ہے جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں اور شدت کیساتھ بارش برسنے کا انتظا رکر رہے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہونے سے رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار رہے گا اور اس دوران لاہور سمیت اسلام آباد اور دیگر شہروں میں خوب بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آج رات تک لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش ہونے کی توقع ہے تاہم بادلوں اور گرد آلود ہواﺅں کا سلسلہ یونہی وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔

Source. Daily Pakistan

Leave a Reply

Be the First to Comment!


wpDiscuz